ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا انکم ٹیکس قوانین میں نئی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایف بی آر کا انکم ٹیکس قوانین میں نئی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:ایف بی آر نے انکم ٹیکس قوانین میں مزید ترامیم متعارف کرا دی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 237 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر  کے مطابق  انکم ٹیکس رولز 2025 میں باقاعدہ مزید ترامیم  میں شامل ہے،نئے نوٹیفکیشن کے تحت رولز میں نیا سیکشن بھی شامل کر دیا گیا،ٹیکس ریٹرن فارم میں دستخط اور ترامیم کے آپشنز شامل ہیں،ترامیم کا مقصد قوانین کو مزید شفاف بنانا ہے۔

   ایف بی آر حکام   کے مطابق ٹیکس دہندگان کو مزید آسانی فراہم کی جائےگی،ترمیم کے پاس فارم اور دستاویزات کی جانچ مزید آسان ہوگی،قوانین کی پاسداری ،شفافیت کیلئے ترامیم ناگزیر تھیں،ٹیکس دہندگان کو فارم درست طریقے سے پُر کرنے کی ہدایات جاری کر دی،ٹیکس دہندگان کو فارم پر دستخط کا عمل بھی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے مزید ترامیم کی جاسکتی ہیں۔