ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برکی : فائرنگ سے شہری کےقتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

برکی : فائرنگ سے شہری کےقتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :لاہور کے علاقے برکی میں 52 سالہ ریاض کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، واردات میں ملوث موٹر سائیکل سوار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق نیلے کپڑوں میں ملبوس موٹرسائیکل سوار پہلے مقتول ریاض کا پیچھا کرتا رہا،موقع ملتے ہی موٹر سائیکل سوار نے مقتول ریاض پر فائرنگ کر دی،ریاض گولیاں لگتے ہی زخمی ہو کر موٹر سائیکل سے نیچے گر گیا،ملزم نے ریاض کے قریب آ کر دوبارہ گولیاں ماریں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم ریاض کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا،فائرنگ کی آواز سن کر قریبی دکاندار ریاض کی لاش کے قریب جمع ہو گئے۔