ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد

usage of social media
کیپشن: Teacher
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :اساتذہ بچوں کو پڑھانے کی بجائے سوشل میڈیا کو زائد وقت دینے لگے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ پر سوشل میڈیا کے استعمال اور یوٹیوب چینل چلانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کی جانب سے سوشل میڈیا چینل چلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو اساتذہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ سوشل میڈیا چینل چلانے والے اساتذہ کی فہرست فوری مرتب کی جائے گی۔سکول ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ غیر تعلیمی یوٹیوب چینلز نہیں بنائے جاسکتے۔قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر متعلقہ اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔