ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسمگلنگ کا مال اب نہیں بکے گا

اسمگلنگ کا مال اب نہیں بکے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور معیشت کی دستاویزی شکل کیلئے ایف بی آر کا اہم اقدام، یکم اگست سے ایف بی آر کی ٹیمیں درآمدی اشیا کے ڈیوٹی پیڈ ڈاکومنٹس کی چیکنگ کیلئے مارکیٹوں کا دورہ کریں گی۔

ایف بی آر کی ٹیمیں یکم اگست سے درآمدی مال کے ڈیوٹی پیڈ ڈاکومنٹس کی چیکنگ کیلئے مارکیٹوں کے دورے کریں گی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق درآمدی مال کے کاغذات چیک کرنے کا مقصد اسمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ دوسری جانب تاجران نے امپورٹڈ مال کے کاغذات کی چیکنگ پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ شاہ عالم مارکیٹ کے سینئر رہنما حاجی حنیف نے کہا کہ عام تاجر کے پاس ہول سیلرز سے مال لینے کی رسید ہوتی ہے۔ ڈیوٹی ادا کرنے کے کاغذات ریٹلرز کے پاس نہیں ہوتے۔

صدر شاہ عالم مارکیٹ خواجہ عامر نے ایف بی آر کے اقدام کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا کہ امپورٹرز کے بعد ہول سیلر اور ڈیلرز سے ہوتا ہوا مال عام تاجر تک پہنچتا ہے اور عام تاجر کے پاس رسید کے علاوہ امپورٹ ڈاکومںنٹس نہیں ہوتے، اس لئے ایف بی آر عام تاجر کی بجائے درآمد کنندگان سے ڈیوٹی پیڈ ڈاکومنٹس چیک کرے۔

تاجران نے کہا کہ ایف بی آر اور کسٹم حکام اپنی صفوں میں چھپی کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کریں جن کی معاونت سے اسمگلنگ کا مال مارکیٹوں تک پہنچتا ہے۔