(اسرار خان)صوبائی دارالحکومت میں شادمان کے علاقے جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ۔
پولیس کےمطابق 12 سالہ نور فاطمہ والدین کے ہمراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آئی، جہاں سڑک پار کرتے ہوئے بچی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی میت مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔