(ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پردیے ایک بیان میں کہاہے کہ اسرائیل نے انہیں ایران کے ساتھ جنگ کے لیے قائل نہیں کیا، بلکہ 7 اکتوبر کے نتائج اور ان کے دیرینہ موقف نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
بیان میں ٹرمپ نے میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی خبروں اور دھاندلی زدہ جائزوں کو مکمل بے یقینی کے ساتھ دیکھتے ہیں، کیونکہ ان کے بقول میڈیا کی 90 فیصد باتیں جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جس طرح 2020 کے صدارتی انتخابات اور وینزویلا میں دھاندلی ہوئی، میڈیا اسے چھپاتا ہے، لیکن ایران میں تبدیلی کے نتائج حیران کن ہوں گے۔
ٹرمپ کا ماننا ہے کہ اگر ایران کی نئی قیادت سمجھداری سے کام لے، تو ایران کا مستقبل انتہائی شاندار اور خوشحال ہو سکتا ہے۔
