عابد چودھری:گھریلو جھگڑے پر ملزمان کی بہنوئی اور چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق شوہر اور بیوی کے مابین گزشتہ رات گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا تھا،کوٹ لکھپت پولیس کو گھریلو جھگڑے کی بابت 15 موصول ہوئی تھی۔
کوٹ لکھپت پولیس نے اقدام قتل میں ملوث 5 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ بیوی کے بھائیوں نے باہم مل کر بہنوئی اور اس کے چھوٹے بھائی پر تشدد کیا،ملزمان نے چھری سے بہنوئی اللہ یار اور بھائی نوید کو قتل کرنے کی کوشش کی،چھری کے وار سے اللہ یار اور نوید کی کمر اور کندے پر گہرے زخم آئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان میں شکیل، افضال، رمضان ،عمر اور سلطان شامل ہیں۔قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔