ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ملزمان پتنگوں سمیت گرفتار

 اچھرہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، ملزمان پتنگوں سمیت گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:: اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فاضلیہ کالونی اور سپر مارکیٹ کے علاقوں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد ہوئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احمد اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان گھر میں پتنگیں تیار کرتے تھے اور آن لائن آرڈرز کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے 150 سے زائد پتنگیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر عائد پابندی کے باوجود اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔