ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں منشیات کی بڑی کھیپ کی  سپلائی  ناکام، تین ملزمان گرفتار

 لاہور میں منشیات کی بڑی کھیپ کی  سپلائی  ناکام، تین ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مومن پورہ روڈ نزد برف خانہ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد حسین، عرفان اور بلال شامل ہیں، جو ضلع شیخوپورہ سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔