ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ سے پہلی پرواز 170 سے زائد مسافر وں کو لے کر باکو روانہ

لاہور ائیرپورٹ سے پہلی پرواز 170 سے زائد مسافر وں کو لے کر باکو روانہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:پی آئی اے  نے لاہور سے باکو فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
 اس حوالے سےلاہور ائیرپورٹ پر تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں آذربائیجان کے سفیر ایچ ای خضر فارہادیو ،ڈپٹی ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید  اورسی ای او پی آئی اے عامر حیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
لاہور ایئرپورٹ کے مینجر چودھری نذیر احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔پرواز روانگی سے قبل کیک کاٹا گیا ،مسافروں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
پہلی پرواز پی کے 159 کے ذریعے 170 سے زائد مسافر باکو روانہ کیا گیا۔چودھری نذیر احمد نے ایئرپورٹ میں ہونے والی ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی۔