مسئلہ فلسطین پر پورا ملک ایک ہے، بلاول بھٹو کی فلسطینی سفیر سے گفتگو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان  پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔  

بلاول بھٹو نے یہ باتیں بلاول ہاؤس کراچی میں فلسطین کے سفیر   احمد جواد امین ربیعی  سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے فلسطین کے سفیر  بلاول ہاؤس گئے تھے۔ 

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،  آصفہ بھٹو زرداری اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی کے درمیان پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

 فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو  شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم بھی پیش کیا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا۔  

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ 

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے۔  ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ 

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔