منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 9 کاروائیوں میں 39 کلو منشیات برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 9 کاروائیوں میں 39 کلو منشیات برآمد، 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو افیون برآمد ہوئی، راولپنڈی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ برآمد ، بلوچستان میں دوکی سے 16 کلو افیون برآمد ،سکھر ہائی وے کے قریب دو خواتین سے 9 کلو چرس برآمد ، آئی جے پی روڈ راولپنڈی میں خاتون  سے 6 کلو چرس برآمد ،جناح کالونی فیصل آباد کے قریب ملزم سے 2.5 کلو چرس برآمد ، تین میلا چوک اٹک میں ملزم سے 1.5 کلو چرس برآمد ،پشاور میں ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد جبکہ زیرو پوائنٹ قصور کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔