سٹی 42:سپریم کورٹ نے انتخابات ایک ساتھ کرانے سے متعلق کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، 5 صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس پاکستان نے تحریر کیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما عدالت میں پیش ہوئے،تمام سیاسی جماعتوں نے باہمی مذاکرات پر اتفاق کیا،سیاسی مسائل کا حل سیاست دانوں کو نکالنا چاہئے۔ عدالتی حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ اٹارنی جنرل اور فاروق نائیک نے حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت بارے چیمبر میں آگاہ کیا،تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے پی ڈی ایم کے رابطوں بارے بتایا گیا،حکومتی وکلا کے مطابق کئی اہم سیاسی رہنما عید کے باعث شہر سے باہر ہیں۔
تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیاہے کہ 26 اپریل کو حکومتی اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی میٹنگ سے بھی آگاہ کیا گیا،26 اپریل کی میٹنگ کے نتائج سے متعلق عدالت کو 27 اپریل کو آگاہ کیا جائے،کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کی جاتی ہے۔