ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ، اہم امور پر غور

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ، اہم امور پر غور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14 واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی تمام مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ 
 کابینہ نے مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ دوران ملازمت شہید یا وفات پانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے بچوں و بچیوں کو بھرتی میں بھی عمر کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ نے پولیس رولز 1934  میں ترامیم کی منظوری دیدی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عید تعطیلات پر صوبائی وزراء کو دارالشفقت، جیلوں اور ہسپتالوں کے دورے کرنے کی ہدایت کر دی ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں کم حیثیت طبقات کو شریک کریں، یہی آپ کی حقیقی عید ہے۔

 شالا مار باغ، قطب الدین ایبک مینار، شاہدرہ کمپلیکس بشمول مقبرہ جہانگیر، مقبرہ نور جہاں، مقبرہ آصف جاہ اور اکبری سرائے کا انتظامی کنٹرول والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو منتقل کرنے کی مشروط منظوری، شاہی قلعہ کا بھی مکمل انتظام والد سٹی آف لاہور اتھارٹی کو دینے کی منظوری۔فوڈ آپریشن کے لئے مارک اپ میں 18 ارب روپے کی ریکارڈ کمی پر کابینہ کا نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا جبکہ کابینہ نے سیکرٹری خزانہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ 

رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے زیرانتظام لاہور کے 5 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے 200ملین روپے کے فنڈز کی منظورعمل گئی ۔ سرگودھا میڈیکل کالج اور نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق کی منظوری، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری ،کمیٹی اتھارٹی کے عہدوں پر بھرتی کے لئے طریقہ کار اور اہلیت کے معیار کا تعین کرے گی۔
ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آرڈیننس کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی توثیق کی گئی .لاہو رپارکنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر بلال فیروز کی تعیناتی کی منظوری ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر جاوید بدر کی تعیناتی کی منظوری مل گئی ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کوئٹہ گیمز میں شرکت کے لئے اخراجات کو کم کرنے کی ہدایت کر دی ۔پنجاب فلم سنسر بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری،توقیر احمد ناصر چیئرمین ہوں گے۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی چاند رات اور عیدالفطر کے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا  گیا کہ بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹرز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام کی بھی اجلاس میں شرکت کی ۔