سٹی 42:ٹک ٹاک سٹار صندل کے خلاف ایف آئی اے انکوائری کا معاملہ، سیشن عدالت نے صندل خٹک کی درخواست پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع نہ کرانے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے صندل خٹک کی درخواست پر سماعت کی، سیشن عدالت نے تفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا، تفتیشی افسر کو رپورٹ پیش نہ کرنے پر شو کاز نوٹس جاری ہوا۔
اپنی درخواست میں ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس انکوائری شروع کر رکھی ہے صندل خٹک نے استدعا کی , میں پاکستان کی شریف شہری ہوں, ایف آئی اے نوٹسز جاری کرکے ہراساں کررہا ہے ۔