ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائنہ سکیم میں نوجوانوں کا منفرد کام

چائنہ سکیم میں نوجوانوں کا منفرد کام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8519 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ آج مزید 7 مریض انتقال کر گئے ہیں، ایک مریض پنجاب میں اور ایک شخص کا انتقال وفاقی دارالحکومت میں ہوا۔ملک میں مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 176 ہو گئی ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں 67، سندھ میں 56، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5، گلگت میں 3 اور  اسلام آباد میں 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کا پھیلائو  کو روکنے کیلئے لاک ڈائون جاری ہے،، حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹیں ، شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس ،سرکاری اور نجی دفاتر 25 اپریل تک بند رہیں گے، تمام قسم کی ٹریفک اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانیوالی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔اس لاک ڈائون میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے حکومت اور فلاحی تنظمیں کام کررہی ہیں ،لاہور کی چائنہ سکیم میں نوجوانوں کا ایک ایسا گروپ سامنے آیا ہے جو شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

موجودہ دور میں خودنمائی کئے بغیر ، فوٹو بنوائے بغیر کسی کی مدد کرنا ، یا کسی کو راشن دینا مشکل ہو چکا ہے۔ سفید پوش طبقہ اپنی عزت نفس کے ہاتھوں مجبور ہے جو نہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے نہ مانگ سکتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کی مدد کرنے کے لئے کچھ نوجوانوں نے مل کر انتہائی کم قیمت پر سبزیوں اور آٹا کی فروخت کے لئے سٹال لگایا۔ جس کا مقصد ان کی مدد کرنا ہے جومفت نہیں مگر کم قیمت دیکر اشیاء خریدنا چاہتے ہیں تاکہ عزت نفس مجروح نہ ہو۔


اس سٹال سے  ہر قسم کی سبزی 10 روپے کلو اور آٹا 20 روپے کلو میں ملتا ہے،دس روپے کلو کے حساب سے سبزی خریدنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا سلسلہ ہے کہ ہر کوئی سستی سبزی خرید سکتا ہے،اس سٹال پر جو لوگ یہ کم قیمت ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ان کو بغیر قیمت کے سبزی بھی دی جاتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer