محکمہ صحت کیلئے ایک ارب 20 کروڑکی منظوری

محکمہ صحت کیلئے ایک ارب 20 کروڑکی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس:کورونا سےنمٹنےکےلیےپنجاب حکومت کاعالمی بینک کے فنڈزبھی استعمال کرنےکا فیصلہ کرلیا،ڈویلپمنٹ سیکٹرزکی مدمیں عالمی بینک سےموصول ہونے والے فنڈز بھی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کومنتقل ہونگے، پنجاب حکومت نے عالمی بینک کے ایک ارب 20 کروڑ محکمہ صحت کومنتقل کرنےکی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنےکوروناوبا سےنمٹنے کے لیے حکومت سےمزید فنڈز کےاجرا کی اپیل تھی،جس پرپی اینڈ ڈی بورڈ نےکابینہ کو آگاہ کیا تھا کہ عالمی بینک کےپی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ارب بیس کروڑ روپے کے فنڈ زموجود ہیں،جوکورونا سے نمٹنے کے لیےاستعمال کیےجاسکتےہیں۔
ذرائع کےمطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی اپیل پراب یہ فنڈز انہیں منتقل کیےجارہے ہیں،ڈویلپمنٹ سیکٹرکی مد میں عالمی بینک سے پی ایس ڈی پی پروگرام پرفنڈزکا اجرا ہوا تھاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نےکیبنٹ کی متفقہ رائےکےبعد عالمی بینک کےفنڈز منتقل کرنےکی منظوری دی۔
واضح رہے کہ عالمگیر وباء نے دنیا کے 195سے زائد ممالک کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں،متاثرہ افراد کی تعداد23لاکھ30ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، پاکستان میں اس کے واری تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔مگر کورونا کو شکست دینے میں سینکڑوں افراد کامیاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ روز 29 مریض مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے۔ صحت یاب ہونے والے لاہوریوں کی تعداد 206 ہو گئی،پی آئی سی کے ہیڈ آف کارڈیاک بھی صحت یاب ہو نے والوں میں شامل ہیں، کورونا وار کے 36 دنوں میں لاہور سے متاثرہ 584 ہوئے، ابتک 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پنجاب میں مزید 182 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے ٹوٹل کیسز کی تعداد 3686 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کی وجہ اموات41 ہوئیں ہیں، 702 صحت یاب اور 18 کی حالت تشویشناک قرار دی گئی ہے۔

 گزشتہ روز ملک میں ہولناک دن تھا ایک ہی دن میں 22 اموات ہوئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 167 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8411 تک پہنچ گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer