لیبارٹری نے 60سالہ شخص کو حاملہ قرار دے دیا

لیبارٹری نے 60سالہ شخص کو حاملہ قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ملک کی لیبارٹریاں اس شخص کو مریض  بنادیتی ہیں جو  ہوتا بھی نہیں۔اب تو کمال ہوگیا ہے ایک لیبارٹری نے تو 60سالہ مرد کو حاملہ قرار دے دیا ہے۔

یہ واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا ہے،24 نیوز  ٹی وی چینل  کی  رپورٹ کے مطابق 60 سالہ شخص کو  یہ صدمہ  خانیوال کی ایک  لیب نے پہنچایا ہے۔ اللہ دتہ پیشاب کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری گئے لیکن بدلے میں ان کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب ان کو بتایا گیا کہ وہ حاملہ ہے۔

یہ بوڑھا  شخص  علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال گیا تھا  جہاں  ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ اس کی حالت کو مزید جانچنے کے لئے پیشاب کا ٹیسٹ کروائیں۔ لہذا  اللہ دتہ نے اس مقصد کے لئے نجی زون کلینیکل لیبارٹری میں ٹیسٹ کروایا ۔ جس سے معلوم ہوا کہ وہ پیشاب کے ٹیسٹ کے بعد حاملہ ہوا ہے۔ 

جب یہ معاملہ  ہیلتھ کیئر کمیشن تک پہنچا تو اس  نے کا نوٹس لیتے ہوئے لیبارٹری کو سیل کردیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہا کہ نجی زون کلینیکل لیبارٹری سرکاری منظوری کے بغیر اور اپنے عملے میں کسی قابل ڈاکٹر کے بغیر کام کررہی ہے۔

جب یہ رپورٹ سوشل میڈیا صارفین کے ہاتھ لگی تو طرح کے تبصرے کیے گئے،کسی نے فیک نیوز قرار دیا تو کسی نے اس کا کریڈٹ وزیر اعظم کو دے دیا۔

یاد رہے اسی خانیوال کے آئی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کے آپریشنز سے کئی مریضوں کی آنکھیں ضائع ہوچکی ہیں ایک مریضہ تو دم توڑ گئی تھی ۔اسی ہسپتال کے ڈاکٹر کے فحش ڈانس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer