میں نے ہمیشہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے بات کی ہے: چیف جسٹس پاکستان

میں نے ہمیشہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے بات کی ہے: چیف جسٹس پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ادارے کو سیاسی رنگ دینے کے بارے میں کوئی نہ سوچے، کسی کی یکجہتی اور اسپورٹ کی ضرورت نہیں ججز کی تصویر والے اشتہارات کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ججز آزادنہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ریاست میں لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے، آئین ججوں کو شہریوں کے بنیادی حقوق کا پابند بناتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر قانون کو خود حرکت میں آنا چاہئیے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جج کی پہچان اسکے فیصلوں سے ہوتی ہے، میں نے ہمیشہ بنیادی حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے کوشش کرتا ہوں کہ لوگوں کو انکے حقوق ملیں۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ان کے اور ساتھی ججز کے فوٹو والے اشتہار لگے ہوئے اس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست میں بلاوجہ لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی جس کی وجہ سے ایکشن لینا پڑتا ہے ہمیں کسی کی یکجہتی اور سپورٹ کی ضرورت نہیں۔چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کی کاروائی براہ راست دکھانے کی تجویز آئی ہے جبکہ اس مرتبہ اعلی عدلیہ میں نئے ججز کے لیے انٹریو بھی کیے جائیں گے ہم غیر جانبدار اور آزاد ہیں بار اور بینچ کی یکجہتی ضروری ہے۔تقریب میں اعلی عدلیہ کے ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔