سکول انفارمیشن سسٹم پر30اپریل تک بچوں کاڈیٹا اپ ڈیٹ کرنےکےاحکامات جاری

سکول انفارمیشن سسٹم پر30اپریل تک بچوں کاڈیٹا اپ ڈیٹ کرنےکےاحکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سکول انفارمیشن سسٹم پرطلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے 30 اپریل تک بچوں کا ڈیٹا سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

سکول انفارمیشن سسٹم پرپنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء کی آن لائن حاضری شروع نہیں ہوسکی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ویب سائٹ پر بچوں کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کچی سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کو فوری پرموٹ کیا جائے، پانچویں جماعت میں فیل ہونے والے بچوں کا دوبارہ داخلہ کیا جائے،چھٹی سے نویں جماعت کے بچوں کو فوری اگلی جماعت میں داخل کیا جائے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن کا آن لائن سکول انفارمیشن سسٹم ناکام

دہم جماعت میں پاس ہونے والے بچوں کا ڈیٹا بھی ویب سائٹ پر چڑھایاجائے،ڈیٹا جلد ازجلد اپ ڈیٹ کیا جائے بصورت دیگر اساتذہ کے خلاف کاروائی کیجائے گی۔