جنید ریاض:پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں بچوں کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا، یکم مارچ سے 1کروڑ 14 لاکھ بچوں کی آن لائن حاضری کا آغاز ہونا تھا۔ ویب سائٹ پر کسی ایک بچے کا ڈیٹا بھی اپ ڈیٹ نہ ہوسکا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا سکول انفارمیشن سسٹم ناکام،پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں بچوں کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا، ذرائع کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم پر پنجاب سمیت لاہور کے 6 لاکھ بچوں کو تاحال اگلی جماعت میں پر موٹ نہیں کیا جاسکا۔ ویب سائٹ پر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہونے سےبچے اگلی جماعت میں پرموٹ نہ ہوسکے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر ہر بچے کی الگ الگ انٹری کرنا مشکل ہے۔ اس کام کے لیے وقت درکار ہوگا، جبکہ سکولوں کو حاضری کیلئے صرف ایک ٹیب دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ سسٹم پر بچوں کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔