پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشن ٹیموں پر مہربا ن ہوگئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشن ٹیموں پر مہربا ن ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں پہلے سیف فوڈ کیفے کا افتتاح کردیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیفے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جرمن سفیر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیفے سے جوس پیا اور دہی بھلے کھائے۔ جرمن سفیر نے کیفے کے انتظامات، کھانے کے معیار اور ملازمین کے انداز کی تعریف کی۔

ڈی جی فوڈ نورالامین مینگل نے جرمن سفیر کو آگاہ کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ٹیمیں 18 گھنٹے دفتر میں موجود رہتی ہیں۔ ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی وجہ سے ملازمین کو کھانے کے مسائل پیش آتے تھے۔

یہ بھی دیکھیں: 

انہوں نے مزید بتا یا کہ کیفے میں حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل پابندی کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کیفے کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں تربیت لینے والوں کی عملی مشقیں کرانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔