عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 194 کلینکس سربمہر کردیے گئے

عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 194 کلینکس سربمہر کردیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، شہر کے مختلف ٹائونز میں کاروائی، کل 194 عطائی اڈے سربمہر، 7 کے خلاف ایف آئی آر درج، جبکہ 6 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق شہر میں عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے، رواں سال ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے 194 عطائیوں کے اڈے سیل کئے گئے۔ سات کے خلاف ایف آئی آر جبکہ چھ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے تھے کہ ایک ہفتے میں عطائیوں کا خاتمہ کیا جائے، شہر میں ہزاروں کی تعداد میں عطائی سرگرم جبکہ محکمہ چند کے خلاف ہی کاروائی کر سکا ہے۔

اس خبرپر ضرور کلک کریں:گلبرگ:محکمہ صحت کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3غیرقانونی کلینکس سربمہر

سپریم کورٹ نے عطائیوں کا خاتمہ کرنے کے احکامات جاری کیا کئےعطائی اڈے بند کر کے غائب ہوگئے، پولیس کی مدد سےعطائیوں کے اڈوں کو سیل کردیا گیا اور قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔