پنجاب حکومت کےاورنج لائن ٹرین منصوبے کا پول کھل گیا

پنجاب حکومت کےاورنج لائن ٹرین منصوبے کا پول کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) لاہوریوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا،  تیز ہوا کے چند جھونکوں نے لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے  ترقیاتی منصوبے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا پول کھول دیا۔

 

سٹی 42 کے مطابق اقبال ٹائون مہران بلاک کے سامنے واقع اورنج لائن میٹرو ٹرین کے زیر تعمیر اسٹیشن پر لگی لوہے کی چادریں تیز ہوا کے چند جھونکوں نے اکھاڑ کر رکھ دیں۔ جو اڑ کر لوگوں چھتوں پر جا گریں۔

لوہے کی چادریں گرنے سے لوگوں کا شدید مالی نقصان ہوا ، ان کا کہناتھا کہ عدم تحفظ کا شکار ہیں اس کی وجہ سے جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا۔بھاری لوہے کی چادروں کو صرف سیلیکون کیساتھ نصب کیا گیا ہے۔

 

اس واقعے کے بعد اورنج لائن ٹرین  کی انتظامیہ موقع سے فرار ہوگئی اور دفتر کو تالا لگا دیا۔ نقصان کون پورا کرے گا کس کی غلطی کوئی جواہدہ نہیں۔

اربوں رپوں کی لاگت سے بننے والا ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہوا کے چند جھونکے برداشت نہ کر سکا۔ جو اس پراجیکٹ  کے میعار پر ایک سوالیہ نشان ہے