سٹی42: موبائل فون چھین کر بھاگنا بہت مہنگا پڑ گیا، عدالت نے مجرم کو 27 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ کہیں اور نہیں مملکتِ خداداد پاکستان میں ہوا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی، کراچی کی عدالت نے سٹریٹ کرائم کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 27 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
مقدمہ کے دوران سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق ایک نہتا شہری 16 اپریل 2025ء کو کراچی کی شارعِ فیصل سے ایئر پورٹ کی طرف جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار راہزنوں نے اس کو روکا اور پستولیں دکھا کر موبائل فون چھین لیا۔
یہ راہزن نہتے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ اسی دوران پولیس موبائل وہاں پہنچ گئی۔ شہری نے انہیں اپنے لٹ جانے کے متعلق بتایا تو موبائل میں سوار فرض شناس اہلکاروں نے فوراً راہزنوں کا پیچھا کیا۔ ملسح راہزنوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، پولیس کی فائرنگ سے ایک راہزن عثمان زخمی ہو کر گرا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
پولیس نے ان راہزنوں کے خلاف لٹ جانے والے شہری کی مدعیت میں مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج ہ کیا۔