ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا ہے، سعودی عرب بھی اس معاہدے سے خوش ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلا ضابطہ طور پر ہمیشہ سے موجود تھا، دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کے خواہش رکھتے ہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کے لیے تیار ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔