سٹی 42 : لاہور کے بیشتر علاقوں میں بونداباندی شروع ہوگئی ۔
مولانا شوکت علی روڈ، جوہر ٹاؤن کےعلاقوں میں ہلکی بارش ، ساتھ ہی ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اور ٹاؤن شپ کے علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے۔ دن بھرگرمی اور حبس کے بعد ہونے والی بارش سے شہر کاموسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور کاموجودہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا، فضائی آلودگی میں کمی، شہرکا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 75 ریکارڈ کیا گیا ہے۔