ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں جمعہ المبارک کے روز معمول کی نسبت عدالتی سرگرمیاں انتہائی محدود رہیں۔ عدالتوں میں آج صرف چند ایک کیسز ہی سماعت کے لیے مقرر کیے گئے جبکہ وکلاء اور سائلین کی حاضری بھی بہت کم دیکھی گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی عدالت میں بھی کسی کیس کی سماعت شیڈول نہیں تھی، جس کے باعث کمرہ عدالت خالی رہا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز عمومی طور پر سیاسی نوعیت کے اہم مقدمات بھی فہرست میں شامل نہیں کیے جاتے اور بھی کوئی بڑا سیاسی کیس سماعت کے لیے مقرر نہ تھا۔انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات اور قتل کی اپیلوں کی سماعت کرنے والے ڈویژن بنچز نے بھی سماعت نہیں کی۔ اس صورتحال کے باعث وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد عدالت آنے سے گریزاں رہی اور ہائیکورٹ کی راہداریوں میں غیر معمولی سکون دیکھا گیا۔ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ جمعہ المبارک کے باعث عدالتی ماحول عمومی دنوں کے مقابلے میں کم مصروف ہوتا ہے، تاہم آئندہ ہفتے سے معمول کی عدالتی کارروائیاں بحال ہو جائیں گی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App