ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ خوشبو کو طلاق دی یا نہیں؟ ارباز خان نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ خوشبو کو طلاق دی یا نہیں؟ ارباز خان نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار ارباز خان نے ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ خوشبو خان کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔

ارباز خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات اوراپنی طلاق کی خبروں پرگفتگو کی، انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور ان کے دل میں کسی کے لیے جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، زندگی کے تجربات نے انہیں زیادہ پختہ کر دیا ہے اور وہ آگے بڑھ چکے ہیں۔ ہر دن ایک نیا سبق سکھاتا ہے اور اب وہ اس مرحلے سے گزر چکے ہیں جہاں کسی کے ساتھ فوری تعلق کی ضرورت محسوس ہوتی۔

اپنی موجودہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سنگل زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق تعلقات اکثر ذمہ داریوں اور مسائل کے ساتھ آتے ہیں جو کبھی کبھار انسان کے لیے بوجھ بن سکتے ہیں اور زندگی کو مشکل بنا کر کسی بھی انسان کوتباہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ خوشبو خان پہلے ہی اپنی طلاق کی تصدیق کر چکی ہیں، خوشبو خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ارباز خان 5 سال قبل بغیر کسی اطلاع کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اوراس کے بعد کبھی واپس نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وہ اپنے دونوں بیٹوں کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔

خوشبو اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔