ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ رخ خان اداکار کی بجائے کیا بننا چاہتے تھے؟

شاہ رخ خان اداکار کی بجائے کیا بننا چاہتے تھے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدا میں اداکار نہیں بلکہ ہدایتکار بننا چاہتے تھے۔

شاہ رخ خان کی پہلی خواہش فلمیں بنانا تھی، اداکاری کرنا نہیں بعد میں قسمت اور حالات نے انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئے اور وہ آہستہ آہستہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار ہونے لگے۔

ان کے بیٹے آریان خان بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں، حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے بطور ہدایتکار شاندار ڈیبیو کیا ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ آریان کوبھی ان کی طرح شروع سے ہی ہدایتکاری کا شوق رہا ہے۔

ایک پرانے انٹرویو میں شاہ رخ نے بتایا کہ، ’آریان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کا شوق فلم میکنگ ہے۔ میں نے کبھی انہیں اس شعبے میں آنے کے لیے مجبور نہیں کیا، بلکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مجھے بھی ابتدا میں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، میں صرف فلمیں بنانا چاہتا تھا۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن اسی لیے کی تاکہ فلم سازی سیکھ سکوں۔ آریان میں بھی وہی لگن ہے۔‘

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ آریان خان ہر کام خود سیکھ رہے ہیں، وہ صرف محبت اور احترام کی وجہ سے مجھے اپنا کام دکھا دیتے ہیں، لیکن میں نے کبھی ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

میں چاہتا ہوں کہ میرے تمام بچے اپنی راہیں خود تلاش کریں۔ شاید یہ عجیب لگے، مگر میں نے کبھی آریان سے یہ نہیں پوچھا کہ وہ اداکار بننا چاہتا ہے یا نہیں۔‘

واضح رہے کہ اس ویب سیریز میں معروف اداکار لکشا، بوبی دیول، راگھو، سحر بمبا، منوج پاہوا، مونا سنگھ اور رجت بیدی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔