ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع  

اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )او جی ڈی سی نے پنجاب کے ضلع اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی۔

 ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق سوغری نارتھ 1 کنویں سے 14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس اور 430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

 کمپنی نے 14کلو میٹر لمبی پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کیا۔

سوغری نارتھ 1 کنویں سے حاصل شدہ گیس کو ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا۔ سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے۔

 مقامی پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔