ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم امور زیر غور

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم امور زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس, مختلف اہم امور زیر غور لائے گئے۔

 نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو گندم اور چینی کے ذخائر کی رپورٹ پیش کرنے، وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو گندم اور چینی کی طلب و رسد پر نظر رکھنے، لندن انٹربینک آفر ریٹ کی بجائے امریکی شرح سود سوفر کی منتقلی کی سمری آئندہ اجلاس میں پیش کرنے اور وزارت توانائی کو لائیبور سے سوفر کی منتقلی کے اثرات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 اجلاس میں  پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 6 ماہ کی  تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت خزانہ نے مطالبہ کیا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔