نشتر اسپتال میں جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، مقدمہ درج

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمر خان بابر: ملتان کے بڑے نشتر اسپتال میں جعلی ڈاکٹر پکڑنے کا معاملہ، نشتر انتظامیہ نے جعلی ڈاکٹر کو پولیس کے حوالے کردیا۔ 

تھانہ کینٹ پولیس نے جعلی ڈاکٹر کو حراست میں کر مقدمہ درج کرلیا۔ کینٹ پولیس نے ڈی ایم ایس نشتر مسعود عطاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔ مقدمہ میں 420 ،170اور 171 کی دفعات شامل کرلی گئیں۔ 

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت محمد احسان کے نام سے ہوئی۔ملزم 136/10R جہانیاں کا رہائشی ہے۔ ملزم نشتر ہسپتال میں اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کر رہا تھا۔ ملزم ڈاکٹر کا روپ دھار کر ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے اس کے نام سے بنی ہوئی ایم بی بی ایس کی جعلی سٹمپ بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔