ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی پنجاب کا قلعہ ہے، بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے عہدیداروں سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے عہدیداروں سے ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، چودھری منظور موجود تھے۔

 ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جاوید اختر، تنویر بٹ، عزیر الرحمن چن، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، فیصل میر، افنان صادق لون، چودھری آصف ناگرہ، چودھری عاطف رفیق، منشاء پرنس، چودھری نعمان یوسف، بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر، سونیا خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور لاہور کی پارٹی تنظیموں کو فعال اور مظبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کا قلعہ ہے،  بہت جلد پیپلز پارٹی پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرے گی۔