اساتذہ کی سنی گئی

سکول ایجوکیشن،سمری،وزیر اعلٰی پنجاب،اساتذہ،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔نومبر کے دوسرے ہفتے میں تمام اساتذہ آن لائن درخواست جمع کرائیں گے۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے سمری میں نومبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کی اجازت طلب کی گئی ہے،نومبر کے دوسرے ہفتے میں تمام اساتذہ آن لائن درخواست جمع کرائیں گے جبکہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔31 دسمبر تک اساتذہ کے تبادلوں کے آن لائن آرڈرز جاری کر دیئے جائیں گے۔یکم جنوری 2023 اساتذہ کی نئے سکولز میں جوائننگ کی تاریخ ہوگی۔