خاتون سے فحش حرکات،جنسی ہراساں کرنیوالے ملزم کی شناخت؟مزید تفصیلات

 Harrasment in Gulshan Ravi follow up
کیپشن: Harrasment in Gulshan Ravi follow up
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد)گلشن راوی میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی ہراساں کرنیوالے ملزم کی شناخت ہوئی اور نہ ہی گرفتار ہو سکا، گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار نامعلوم نوجوان کی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی۔

تفصیلات کےمطابق گلشن راوی کے علاقے میں خاتون سے فحش حرکات اور جنسی ہراساں کرنے کے معاملہ میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی،توحید پارک میں خاتون کو ہراساں کرنےوالے ملزم کی شناخت ہوئی اور نہ ہی اسے گرفتار کیا جا سکا ہے۔

گزشتہ روزموٹرسائیکل سوار نامعلوم نوجوان کی خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز منظرعام پر آئی تھی،گلی میں پیچھا کرنیوالا موٹر سائیکل سوار نوجوان گلی کے کنارے پر کھڑے ہو کر فحش حرکت کرتا ہے، خاتون نوجوان کو نظرانداز کرتی گھرمیں داخل ہوگئی تھی، پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں نامعلوم نوجوان کےخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے،پولیس کا کہنا ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور جلد سراغ لگالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہر میں خواتین کو جنسی حراساں کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے،معاشرے میں ہوس پرستوں نے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال بنا رکھ ہے، کمسن بچے، بچیاں بھی غیر محفوظ ہیں،لاہور میں حالات بدتر ہوچکے ہیں جس کی اہم وجہ پولیس میں چھپی لالی بھیڑیں جو ان دندروں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، ملزموں سے بھاری رشوت کے کر باعزت بری کردیا جاتا ہےجس نے معاشرے میں پھر جرائم کی نئی فضا قائم ہوجاتی ہے۔

 زیادتی کی لرزہ خیرہ وارداتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں کی عزتیں پامال کرنے والے درندے آزاد گھوم رہے ہیں پکڑے جانے پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے روایتی کارروائی کرکے باعزت بری کردیا جاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer