ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا گنج بخش کے سالانہ عرس سے متعلق اہم خبر آگئی

Data Darbaar Urs
کیپشن: Data Darbaar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، عرس تقریبات کا آغاز چھبیس جبکہ حکومت نے تیس ستمبر تک مزارات کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
 حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز چھبیس ستمبر کو ہونا ہے، تاہم پنجاب حکومت نے لاہور کے تمام مزارات کو 30 ستمبر تک بند کرنے کا حکم دے رکھا ہے، جس پر محکمہ اوقاف پنجاب نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے تیس ستمبر تک بندش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے پر محکمہ اوقاف نے پنجاب حکومت سے ایڈوائزری مانگ لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کیلئے کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا کو درخواست دے دی گئی ہے، عرس تقریبات کیلئے مزار شریف کو کھولنے نہ کھولنے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، مزار شریف کی بندش کےباوجود محکمہ اوقاف پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دے رکھی ہے،پانچ سو مشائخ عظام، لنگر، سبیل، اسٹیج کی تیاریوں کا عمل جاری ہے، داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کیلئے گورنر پنجاب چودھری سرور کو دعوت نامہ بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ رسم چادر پوشی میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کو بھی دعوت نامہ بھیجا جا چکا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer