فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا : سید نور

فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا : سید نور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) لولی ووڈ انڈسٹری کے نامور ہدایتکار فلمساز سید نور نے کہا ہے کہ فنکار کسی بھی ملک کو قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا ‘جدھر اچھا اورمعیاری کام ملے گا فنکار ادھر کار خ ضرور کرے گا ۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور وطن عزیز میں معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پروڈکشن کی بدولت انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے کسی بھی فنکار کو اپنی ملکی شناخت ہرگز نہیں بھولنی چاہیے ،پاکستان نے ہمیں نام اور مقام دیا ہے جوبڑے فخر کی بات ہے۔

علا وہ ازیں سید نور کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں ایک اردو فلم اور ایک پنجابی فلم پر کام کررہے ہیں اور آئندہ سال عید الفطر اور عید الاضحی پر فلموں کی نمائش کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer