ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرکوالٹی انڈیکس 195 ریکارڈ ، آلودہ شہروں میں لاہور کا تیسرا نمبر

 ایئرکوالٹی انڈیکس 195 ریکارڈ ، آلودہ شہروں میں لاہور کا تیسرا نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، آلودہ شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ۔ 

لاہور کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 195 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 308 ریکارڈ، جبکہ شالیمار میں 245، واہگہ 230، عسکری ٹین میں شرح آلودگی 201ریکارڈ کیاگیا۔ اسکے علاوہ ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 219، ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 192ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

رائیونڈ روڈ 177،غازی روڈ انٹرچینج پر شرح آلودگی176ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے فیز ایٹ 162، مال روڈ پر سب سے کم شرح آلودگی 152 ریکارڈ کی گئی۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازم بنائیں ۔