آپ لو گ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے، بابر کا کھلاڑیوں کو پیغام

 آپ لو گ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے، بابر کا کھلاڑیوں کو پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے مقابلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں وہی میچ میں کریں۔

 گزشتہ روز بابراعظم نے کہا کہ جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں، کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کپتان نے کھلاڑیوں کو دیے پیغام میں کہا کہ آپ لو گ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔

 یاد رہے کہ پاکستان ٹیم جمعے کے روز آسٹریلیا کیخلاف بنگلورو میں مدمقابل ہوگی۔