آسٹریلیا سے جیت کیلئے رمیز راجا کا ٹیم کو اہم مشورہ

 آسٹریلیا سے جیت کیلئے رمیز راجا کا ٹیم کو اہم مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے کہا کہ بنگلورو کی بیٹنگ کیلئے سازگار حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم کو ایک ماہر کے حق میں ایک آل راؤنڈر کی قربانی دینی چاہئے۔

رمیز راجا نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو پہلے بولنگ کرنا چاہیے اور پھر ہدف کے تعاقب کیلئے بیٹنگ کرنی چاہیے۔پاکستان کے آخری میچ میں شکست کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف ایک اچھی بیٹنگ پچ پر بھی 200 رنز کا ہدف نہیں دے پایا تھا لہٰذا آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو ہدف کے تعاقب کیلئے بعد میں بیٹنگ کرنا چاہیے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بنگلورو کی پچ بیٹنگ لائن کیلئے سازگار ہوگی لہٰذا پچ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو اپنی بولنگ لائن مضبوط کرنا ہوگی، اگر ٹیم میں کسی ماہر کیلئے آل راﺅنڈر کی قربانی دینا پڑے تو ٹیم کو یہ لازمی یہ کرنا چاہیے۔