جنوبی وزیرستان میں شہید ہونیوالے سپاہی ساجد اعظم فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ساجد اعظم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی، سپاہی ساجد جنرل ایریا عسان منزہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسروں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی، مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔