ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے بری خبر

 بجلی صارفین کیلئے بری خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے لیے ایک ہی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی دوسری  بار   مہنگی ہونےکا امکان  ہے۔

کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی درخواست پر  نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔کے الیکٹرک نے اضافہ اپریل  تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، کے الیکٹرک نے بجلی 3.02 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے۔

 حکومتی درخواست پر اسی سہ ماہی میں نیپرا کراچی کے لیے بجلی 3  روپے 28  پیسے فی یونٹ مہنگی کرچکی ہے، نئی درخواست میں کے الیکٹرک کی جانب سے 16 ارب روپے کے مزید بقایا جات مانگےگئے ہیں۔

کراچی چیمبر کے نمائندے تنویرباری نے مزید بجلی مہنگی کرنےکی مخالفت کی اور کہا کہ انڈسٹری کے لیے تو  پہلے ہی بجلی 55  روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے،کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے فی یونٹ تک  ادا کر رہے ہیں۔

نیپرا اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافےکا اطلاق ہوسکےگا۔

Ansa Awais

Content Writer