ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کا ریلوے سٹیشن پر بالی ووڈ گانے پر ڈانس؛ ویڈیو منظر عام پر

Video of girl dancing to Bollywood song
کیپشن: Girl dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسٹاگرام لوگوں کے لئے ایک تقریح کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس پر وہ اپنی قابلیت کو نمایاں کرتے نظر آتے ہیں، کچھ معلوماتی،مزاحیہ اور بعض کوگانوں پر ڈانس کی ویڈیوز  شیئر کررہے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو  منظر عام پر آئی جس میں ایک لڑکی کو ریلوئے سٹیشن پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک لڑکی کے ڈانس کی ویڈیووائرل ہوئی، ریلوئے سٹیشن پر اس کو  بالی ووڈ کے گانے' سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی' پر رقص کرتے ہوئےدیکھا گیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی مقبول ہوگئی، صارفین نے بالی ووڈ کے ریمکس گانے پر لڑکی کے ڈانس کی تعریف کی اور کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے۔

انسٹاگرام پر 'سہیلی رودرا ' کے نام سے بنے اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی 1990 کے مقبول گانے ' سات سمندر پار' پر سرعام اپنے ڈانس فن کا مظاہرہ کررہی ہے، ریلوے سٹیشن پر موجود لوگ اس کے رقص سے خوب محظوظ ہوئے،ویڈیو میں پلیٹ فارم پر آنے والے اور پہلے سےموجود لوگوں رودرا کے ڈانس کو روک کردیکھ رہے ہیں۔

رودرا کی اس سے قبل بھی متعدد ایسی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جن وہ عوامی اور مصروف جگہوں پر دانس کررہی ہے،حال ہی میں اس نے ایک ویڈیو شوٹ کیا جس میں وہ سڑک کے بیچ رقص کررہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer