ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی غلطی کی سزا اب والدین کو ملے گی، نیا قانون

Children will make mistakes, parents will be punished, draft law submitted for approval
کیپشن: Kids Quarrel
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    بچوں کے نامناسب رویے کی سزا اب  ان کے والدین  کو ملے گی۔ چین میں قانون متعارف کرانے پرغور شروع کردیا گیا۔

چین کی پارلیمنٹ میں  ایک ایسا مسودہ قانون متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت بچوں  کی بدتمیزی اور غیر مناسب روئیے پر  ان کے والدین کو ذمے دار ٹہرایا جائے گا اور انہیں  ایک پروگرام کے تحت  بچوں کو تربیت دینے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ قانونی مسودے  کے مطابق اگر پراسیکیوٹر نے والدین کی تربیت کے دوران بچوں کے غیرمناسب رویے یا ان میں مجرمانہ جبلت کی طرف رحجان پایا گیا تو  ان کے سرپرست کو سزا بھگتنا ہوگی۔
نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ  بچوں کے نامناسب رویوں کی بہت سی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ گھر کی طرف سے انہیں تعلیم و تربیت فراہم نہ کیا جانا ہے۔مسودۂ میں والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے آرام، کھیل اور ان کی ورزش کے لیے  مخصوص وقت متعین کریں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر