ویب ڈیسک: نیٹ فلیکس سیریز’اسکوئیڈ گیم‘ نے دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں، لیکن برطانوی کونسل نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو نیٹ فلیکس کے اسکوئیڈ گیم سے دور رکھیں۔
سینٹرل بیڈ فورڈ شائر کونسل کی ٹیم نے تمام والدین اور گارڈینز کو ای میل میں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ بچے سیریز میں دکھائی جانے والی گیمز اور پرتشدد حرکات کی نقل حقیقی زندگی میں کر رہے ہیں۔ جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 سال کے کم عمر بچے بھی کھیلنے اور اسکول کے دوران اسکوئڈ گیمز میں دکھائی گئی گیموں کو کھیلتے دیکھے گئے ہیں۔ یاد رہے اسکوئیڈ گیم نیت فلیکس پر نشر ہونے والے سیزن میں اب تک کی سب سے زیادہ مقبول ترین سیریز بن چکی ہے۔