شلپا شیٹی نے آدھا سر منڈوا لیا، ویڈیو وائرل

شلپا شیٹی نے آدھا سر منڈوا لیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: Shilpa Shetty new video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے سر کا پچھلے حصہ منڈوا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ ٹریمر  مشین سے اپنے سر کے پچھلے حصے سے بال اتروا رہی ہیں، انڈر کٹ کروانے کے بعد وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں اور اس کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کر رہی ہیں جبکہ شلپا شیٹی کے اس نئے ہیئر اسٹائل پر ان کے زیادہ تر مداحوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔          

شلپا شیٹی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  کیپشن میں لکھا کہ آپ اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر روزانہ رسک نہ لیں تو آپ زندگی نہیں گزار سکتے، چاہے یہ انڈر کٹ بز کٹ ہو یا بازی گری کی نئی مہارت، اس کیلئے بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے۔

شلپا شیٹی نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے سٹائلسٹ کو ان کے سر کے پیچھے کے بال صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ سر کا پیچھے کا حصہ گنجا کرتے ہوئے ان سے زیادہ ان کے سٹائلسٹ واحد خوفزدہ تھے.

خیال رہے کہ شلپا شیٹی بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ ہیں اور معتدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں, ان کے شوہر راج کندرا حال ہی میں فحش فلموں کی تیاری اور اسے پھیلانے کے کیس میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer