ٹی 20 ورلڈ کپ، شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دبوچنے کی حکمت عملی بنالی

T20 World Cup - Pakistan India
کیپشن: T20 World Cup - Pakistan India
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ  کا 24 اکتوبر کو ہائی وولٹیج میچ، شاہینوں نے  بھارتی سور ماؤں کو دبوچنے کی حکمت عملی بنالی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارت سے اہم میچ میں بھی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا، فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور  آصف علی کو ترجیح دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث سہیل اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہیں، رات کے اوقات میں کھیلے جانے والے میچ میں اوس کا فیکٹر اہم ہوگا۔

واضح رہےکہ ٹی 20 ورلڈ کی عالمی جنگ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے, ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جارہا ہے، پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہیں، اب تک 4 میچز کھیلے جاچکے ہیں، ٹی20  ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ  پاکستان اور بھارت کے درمیان24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer