ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کتے کے ڈر سے بھاگا طالبعلم موت کی وادی پہنچ گیا

کتے کے ڈر سے بھاگا طالبعلم موت کی وادی پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لرزہ خیز حادثات کے رونماں ہونے سے روح کانپ اٹھتی ہے، عموماً ایسے واقعات جن میں ٹریفک حادثہ، آگ سے جھلس جانا اور کرنٹ کا لگنا، ایسے افسوسناک واقعات کے پیش آنے سے انسان پر خوف ووہشت کے آثار نمودار ہوجاتے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ کوٹ لکھپت  میں ہوا جہاں طالب علم جاں بحق ٹرین کی زد میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوری تا ستمبر 2020ء نوماہ میں گزشتہ سال کی نسبت حادثات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے. حادثات میں ریلوے کراچی ڈویژن سر فہرست رہا، ملک بھر میں ٹرینوں کے 70 قریب حادثات ہوچکے ہیں، خواتین، بچوں، بڑوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی ٹرین حادثات کا شکار ہورہے ہیں،لاہور میں کوٹ لکھپت کے قریب ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ اذان بوستان کالونی قینچی امرسدھو کا رہائشی تھا،بچہ کتے کے ڈر سے بھاگا تو ٹرین کی زد میں آگیا، افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ مقتول بچے کے گھر والوں کو بھی اطلاع کردی گئی۔

واضح رہے کہ   کوٹ لکھپت پھاٹک پر 28 سالہ شخص بھی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیاتھا، ریاض رکشہ کا ٹائر ہاتھ میں اُٹھائے پٹریوں سے گزر رہا تھا کہ کانوں میں ہینڈ فری ہونے کے باعث ٹرین کی آواز نہ سن سکا اور ٹرین کی زد میں آگیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer