( زاہد چوہدری ) سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے انتظامات سمیت ادویات کا سٹاک یقینی بنانے اور ڈاکٹرز سمیت عملے کی فوری ویکسینیشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
سیزنل انفلوئنزا کا موسم آتے ہی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ سمیت سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیزنل فلو کے کیسز بڑھ سکتے ہیں، اس لئے ادویات ، ویکسین سمیت حفاظتی کٹس کا مناسب سٹاک یقینی بنایا جائے۔
مراسلےمیں کہاگیاہےکہ سیزنل فلوکے علاج کے دوران مریضوں سے ڈاکٹر اور عملہ سب سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے۔اس لئے ڈاکٹرز اور عملے کی حفاظتی ویکسینیشن فوری مکمل کی جائے۔